سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر وزیر اعظم کا چین سے اظہار تعزیت

0
38

سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر وزیر اعظم کا چین سے اظہار تعزیت

چین کے سابق صدر وکمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل جیانگ ژیمن 96برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق حکمران کمیونسٹ پارٹی ، پارلیمنٹ، کابینہ اور فوج کی طرف سے چینی عوام کے نام ایک خط میں انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کامریڈ جیانگ ژیمن انتقا ل کرگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جیانگ ژیمن ایک شاندار لیڈر تھے،ان کی موت ہماری پارٹی ، فوج اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔واضح رہے کہ جیانگ ژیمن 1989 سے 2002 تک چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری، 1989 سے 2004 تک سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور 1993 سے 2003 تک ملک کے صدر رہے۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور
تاہم اس حوالے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا کہ؛ چین کے سابق صدر ژیانگ ژی من کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے سابق صدر ایک دانشمند رہنما اور مدبر تھے، انہیں پاکستان کے عظیم دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے پاک ۔چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

واضح رہے کہ 1989 میں جب انہوں نے ڈینگ ژیاؤپنگ کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا اس وقت چین اقتصادی جدیدیت کے ابتدائی مراحل میں تھا۔ تاہم جب وہ 2003 میں صدر کے منصب سے ریٹائر ہوئے اس وقت چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا رکن تھا۔ بیجنگ نے 2008 کے اولمپکس میں کامیابی حاصل کی تھی اور ملک سپر پاور کی حیثیت سے اپنے راستے پر گامزن تھا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وانگ یپنگ اور دو بیٹے ہیں۔

Leave a reply