شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصان پر چینی حکومت اور عوام سے اظہارافسوس

0
6

ہم طوفان، بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر چینی حکومت اور عوام سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، شہباز شریف
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے . انہوں نے کہا کہ ہم طوفان، بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر چین کی حکومت اور عوام سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

چینی جفاکش، بہادر اور ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے غیور ہیں، ان کی ہمت ہمالیہ سے بلند ہے.سیلاب اور طوفان سے وفات پانے والے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں .دعا ہے کہ سیلاب میں لاپتہ ہونے والے اپنے پیاروں سے دوبارہ مل جائیں

حکومت پاکستان چینی بھائیوں کی اس مشکل صورتحال میں مدد کے لئے اقدامات کرے

Leave a reply