چین میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے نے چین کو کیا پریشان

0
57

چین میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے نے چین کو کیا پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے ،کرونا وائرس سے پاکستان میں بھی ہلاکتیں ہو چکی ہین، امریکا مریضوں کے حساب سے پہلے نمبر پر اور ہلاکتوں کے حساب سے چین سے آگے جا چکا ہے،دنیا کا کوئی ملک اس وقت کرونا سے محفوظ نہیں، تا ہم سائنسدانوں نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ کرونا چین پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے

چین نے اگرچہ کرونا وائرس پر کنٹرول کر لیا ہے ، چین کی کرونا کے خلاف جنگ کو دنیا تسلیم کر رہی ہے اسی لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے فرماںروا شاہ سلمان سمیت متعدد ممالک نے چین سے کرونا سے نمٹنے کے لئے مدد مانگی ہے،چین میں آئے روز ہلاکتوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے، چین مختلف شہروں سے لاک ڈاؤن بھی ہٹاتا جا رہا ہے تا ہم سائنسدانوں نے چین کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

ایک سائنسی میگزین ‘نیچر’ میں شائع ہونے والے رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ یونیورسٹی کے وبائی امراض کے ماہر بین کاؤلنگ نے کہا ہے کہ چین کے لئے یہ وقت لاک ڈاؤن ختم کرنے اور کچھ آرام کرنے کا ہے تا ہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ کرونا وائرس کی ایک اور لہر آئے گی، اپریل کے آخر تک چین میں پھر کرونا وائرس بڑی تعداد میں پھیل چکا ہو گا،

بین کاؤلنگ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس چین کے صوبہ ہوبئی کے ووہان شہر سے نکل کر پورے چین اور پھر یورپی ممالک اور امریکہ تک پھیل گیا۔ جس کے بعد پوری دنیا میں فضائی آپریشن بند ہو گئے، ملکوں نے اپنی سرحدیں بند کر دیں، متعدد ممالک نے لاک ڈاؤن کر دیا اور اب آدھی دنیا لاک ڈاؤن میں ہے یورپ میں کرونا وائرس کے علاج کا طریقہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ تقریبا دو سال تک کورونا کے مریضوں کو باقی شہریوں سے الگ رکھنا پڑے گا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ دوسرے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالیں گے.

بین کاؤلنگ کا چین کے حوالہ سے کہنا تھا کہ چین کو اب بیٹھنا نہیں چاہئے بلکہ تمام علاقوں میں کرونا کے ٹیسٹ جاری رکھنے چاہئے کہ کتنے لوگ ابھی تک متاثر ہیں اور کتنے ٹھیک ہو چکے ہیں،کتنے لوگوں پر وائرس دوبارہ حملہ کرسکتا ہے، اگر چین نے ایسا نہ کیا تو پھر شاید اپریل کے آخر تک چین ایک بار پھر کرونا سے لڑ رہا ہو گا.

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

بین کاؤلنگ نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ چین مین اب کئی شہروں میں لاک ڈاؤن ختم ہو گیا، ٹرانسپورٹ کا سسٹم معمول پر آ گیا، شہریوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے، ایسے میں وہ لوگ جو کرونا سے معمولی متاثر ہیں یا جن کو ابھی تک پتہ ہی نہیں چلا کہ ان کو کرونا ہو چکا ہے اور انہوں نے ٹیسٹ نہیں کروایا ، ایسے لوگ چین میں کرونا کو ایک بار پھر پھیلا سکتے ہیں، اس ضمن میں چین کو ابھی بھی احتیاط کی ضرورت ہے.

Leave a reply