بھارت کےساتھ حالات معمول پرلانا وقت کی ضرورت ہے، چین سمین عالمی برادری کادباو:مشاورت کےلیےبلا لیاگیا

0
30

اسلام آباد:بھارت کےساتھ حالات معمول پرلانا وقت کی ضرورت ہے،چین سمین عالمی برادری کادباو:مشاورت کےلیےآج بلا لیاگیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی برادری مجبورکررہی ہے کہ بھارت کے ساتھ معاملات کومعمول پرلائیں:کیا کیا جائے؟سب کوآج بلا لیاگیا،

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو بھی آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت سے تعلقات کس حد تک ہوں گے، فیصلہ بریفنگ کے بعد ہوگا۔

اہم ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالات کو نارمل کرنے میں عرب دوست ممالک اورحتی کہ چین بھی اس پرزوردے رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ امریکہ سمیت دیگرعالمی قوتیں بھی پاکستان کومجبورکررہی ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ اب اپنا غصہ ٹھنڈا کردے

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے،کابینہ ذیلی کمیٹی بھارت کے ساتھ تجارت کی تجاویز پر سفارشات دے گی،کمیٹی کے ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

 

اس حوالے سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق چین بھی خطے کے حالات کے تناظرمیں یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کواپنی طرف سے بھارت کے ساتھ حالات کونارمل لانا چاہیے تاکہ دوسرے محاذوں پرچین اورپاکستان بہتراندازسے اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھا سکیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چین نے اس حوالے سے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ اہم وقت ہے اورافغانستان اورخطے میں امریکہ کی طرف سے ون بیلٹ ون روڈ کی مخالفت کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ حالات کو معمول پرلانا عقلمندی ہے اس لیے پاکستان اپنے موقف پر بھی رہے اوردونوں ملکوں‌کے درمیان حالات کو بھی نارمل رکھنے میں کردار ادا کرے

ادھر یہ بھی معلوم ہو اہے کہ چین کے علاوہ عرب دوست ممالک ، امریکہ ،برطانیہ اوردیگراتحادی بھی یہی چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ سے بچانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان حالات کو معمول پرلانا اشد ضروری ہے

Leave a reply