چین: سیلاب کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک، 6 لاپتہ
چین کے وسطی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے 19 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
بارش اور سیلاب نے روس میں بھی تباہی مچادی، 29 ہزار افراد بے گھر
شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ ہوبے کی ہیفنگ کاونٹی میں اتوار کے روز شدید بارشیں اچانک سیلابی ریلے کا سبب بن گئیں۔
امدادی کاموں کے دوران 61 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبے کے شہر شیان کے علاقے ین یانگ میں سیلاب کی وجہ سے 6 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ علاقے میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔