چین سے بچوں کو لا کر بے شک جزیرے میں رکھ لیں، والدین کی عدالت میں دہائی، عدالت نے دیا بڑا حکم

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی

اس موقع پر چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ درخواست گزار کے وکیل میاں فیصل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ووہان میں بچوں کا کھانے پینے کا شدید مسئلہ ہے، وزارت خارجہ کے لوگ گئے لیکن وہ سب طلبہ سے نہیں ملے، اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی تو والدین کو کہا گیا کہ کہ طالب علموں کو واپس نہیں لا سکتے، ہمارا ایک ہی مطالبہ کہ ووہان سے بچوں کو نکالا جائے بے شک جزیرے میں رکھ لیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پاکستانی طلبہ کو ووہان سے نکال کر چین کے دیگر صوبوں میں شفٹ کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، طلبہ سے ان کے والدین کے رابطے کا فقدان بھی اہم مسئلہ ہے، مسئلہ یہ ہے کہ کچھ ممالک نے اپنے طالب علم چین سے نکال لئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیراعظم کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، چینی وزیر اعظم نے یقینی دلایا ہے کہ اپنے بچوں کی طرح پاکستانی طالب علموں کی حفاظت کریں گے، ہم نے ٹیلی فون پر بہت سی کالز موصول کیں،ٹیلی فون کی دو لائنیں ایک ماہ سے ایکٹیو ہیںل، بچوں کے فون نمبر دے دیں ہم معلوم کرلیتے ہیں کہ ان کو سہولیات مل رہی ہیں یا نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ہم والدین کی پریشانی سمجھ سکتے آخر وہ والدین ہیں، وفاقی حکومت کو والدین کو نہیں کہنا چاہیے تھا کہ وہ بچوں کو واپس نہیں لائیں گے، کیا یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے اٹھایا گیا ہے، جس پر وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ مجھے نہیں بتایا گیا لیکن کابینہ میں یہ معاملہ زیر بحث آیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ یہ پالیسی معاملہ ہے عدالت براہ راست اس میں مداخلت نہیں کرسکتی، وفاقی کابینہ چین میں موجود بچوں کے والدین کی تسلی کے لیے اس معاملے کو زیر بحث لائے اور چین میں موجود طلبہ کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھا گیا خط وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی کابینہ جو بھی فیصلہ کرے عدالت کو 28 فروری کو آگاہ کیا جائے

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ہے، وزارت ہیلتھ میں ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے جو تازہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے، کورونا وائرس پر ایمرجنسی گروپ بنایا ہے، کور گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو کو یقینی بناتا ہے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایئرپورٹس اور داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے،تمام بین الاقوامی اداروں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، پاکستانی طلبا نے کیا عدالت سے رجوع، وزارت صحت نے کیا دیا جواب؟

 

Leave a reply