اسلام آباد: چین کی جانب سے پہلی بار اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا، کارگو پروازوں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کے ساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ
دوسری جانب پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کے سلسلے میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی 25 مارچ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی، برطانوی ٹیم نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اور پی ائی اے سمیت نجی ایئر لائنز کا آڈٹ کیا تھا، پابندی ہٹنے کی صورت میں پی آئی اے فوری طور برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے گزشتہ سال نومبر 2024 میں پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا دی تھی۔
پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان