چین بچوں کے کھلونوں میں زہریلے کیمیکل لگا کردوسری دنیا کوبھیج رہا ہے:امریکہ کا الزام

0
28

نیویارک:چین بچوں کے کھلونوں میں زہریلے کیمیکل لگا کردوسری دنیا کوبھیج رہا ہے:امریکہ کا الزام ،اطلاعات کے مطابق امریکہ نے چین پرالزام عائد کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین میں بنے کھلونوں کی ایک کھیپ کو امریکہ میں ضبط کر لیاگیاہے ، ان کھلونوں پر خطرناک کیمیکلز کا لیپ چڑھایا گیا ہے۔ یہ کھلونے بھارت میں بھی بچوں میں بہت مقبول ہیں.

اس حوالے سے امریکی عہدیداروں نےبتایا کہ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن(سی بی پی) فورس نے حال ہی میں چھٹیوں میں خریداری میں اضافے کے تناظر میں سیسہ ، کیڈیمیم اور بیریم جیسے غیر محفوظ کیمیکلز کی پرت چڑ ھے کھلونے پکڑے گئے ہیں۔ ایسے میں بچوں کے کھلوں کی آن لائن خریداری کرتے وقت الرٹ رہیں ۔

دوسری طرف اس حوالے سے سرکاری بیان کے مطابق سی بی پی افسر اور کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی کمیشن(سی پی ایس سی)کھلونوں کی ابتدائی جانچ 16 جولائی کو ایک کمپلائنس انویسٹی گیٹر نے کی تھی۔ چین سے آئی سات بکسوں کی کھیپ میںلگوری 7 سٹون کے295 پیکٹ شامل تھے ، جو بھارت میں بچوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔ اس میں بچے ایک کے اوپر ایک کررکھے گئے سات مربع چکورپتھروںپر ایک گیند کو پھینکتے ہیںاور پتھروں کو گراتے ہیں اور پھر انہیں ایک کے اوپر ایک دوبارہ جماتے ہیں۔

اسی حوالے سے ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ سی بی پی نے24 اگست کو جانچ کے لئے کھلونوں کے نو نمونے ‘سی’ لیب کو بھیجے تھے ، جس سے معلوم ہوا کہ کھلونوں میں سیسہ ، کیڈیمیم اور بیریم کی پرت چڑھی ہے۔ پرت میں ان کیمیکلز کا استعمال صارفین کی مصنوعات کے لیے محفوظ سطح سے زیادہ کیا جاتاہے۔ اس کے بعد ، 4 اکتوبر کو ، سی بی پی نے کھیپ کو ضبط کرلیا۔ بالٹیمور سی بی پی ، کے ایریا پورٹ ڈائریکٹر ایڈم روٹ مین نے کہا ، "ملک کے بچوں کی صحت ، حفاظت کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور ہمارے تمام صارفین کے تحفظ کے تمام شراکت داروں کی ترجیح ہے۔

Leave a reply