عالمی طاقت کا خواب دیکھنےوالا چین اپنی بقا کے لیے پریشان ،چین میں شرح پیدائش 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

0
26

بیجنگ:عالمی طاقت کا خواب دیکھنےوالا چین اپنی بقا کے لیے پریشان ،چین میں شرح پیدائش 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی،اطلاعات چین ایک طرف دنیا کی سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا تو دوسری طرف افرادی قوت کی کمی سے بھی پریشان ہے جس کے بل بوتے پردنیا میں اپنی طاقت کا سکہ منوا سکتا ہے، چین میں سال 2019 میں ایک کروڑ 46 لاکھ بچوں کی پیدائش کے باوجود شرح پیدائش 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چین کے محکمہ اعدادو شمار کے مطابق سال 2019 میں بچوں کی پیدائش کی شرح 1961 کے بعد کی کم ترین شرح ہے، سال 2018 میں ایک کروڑ 52 لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی تھی،سال 2019 میں ایک کروڑ 46 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی جو کہ سال 2018 سے 5 لاکھ 80 ہزار کم ہے۔چین میں بچوں کی شرح پیدائش میں کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین میں ایک بچے کی پیدائش کی پالیسی کو ختم ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں۔

چینی محکمہ اعداد و شمار کے مطابق فی ہزار خواتین میں زندہ بچوں کی پیدائش کی تعداد 10.48 ہے جو کہ امریکی خواتین سے کم ہے تاہم بچوں کی پیدائش کی یہ شرح جاپان سے زیادہ ہے جہاں فی ہزار خواتین میں بچوں کی پیدائش کی تعداد 8 ہے۔چینی محکمہ اعداد و شمار کے ڈائریکٹر ننگ جزی کے مطابق چین میں بچوں کی پیدائش کی شرح گزشتہ 3 سالوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور یہ شرح سال 2018 میں 10.94 اور سال 2017 میں 12.43 تھی۔

خیال رہے کہ 1979 میں چین میں ایک بچے کی پیدائش کا قانون نافذ کیا گیا تھا جسے 2015 میں ختم کردیا گیا تھا اور اب 2 بچوں کی پیدائش کی اجازت ہے اور حکومت کی جانب سے بھی شادی شدہ جوڑوں کو دو بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2 بچوں کی اجازت کے باوجود بھی چینی شادی شدہ جوڑے ایک سے زائد بچوں کی پیدائش نہیں چاہتے جس کی وجہ مہنگائی، اپنا گھر اور طبی سہولتوں کی عدم فراہمی ہے۔چینی خواتین میں بھی طلاق کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی شادیاں بھی تاخیر سے ہوتی ہیں اور اکثر تو ساری زندگی شادی ہی نہیں کرتیں۔محکمہ شماریات کے مطابق سال 2019 میں چین کی معاشی نمو 6.1 فیصد رہی اور یہ 30 سال کی کم ترین سطح ہے۔

چین میں کام کرنے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال 90 کروڑ تھی اور ان افراد کی عمریں 16 سے 59 سال ہے، یہ تعداد مجموری آبادی کا 64 فیصد ہے جبکہ 60 سال سے اوپر کی عمر کے افراد کی تعداد 25 کروڑ سے زائد ہے اور یہ آبادی کا 18 فیصد ہیں۔ چین میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کو بعض ماہرین نے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے اور مستقبل کے حوالے سے شکوک شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں بچوں کی پیدائش میں کمی کی شرح کے معاشی اور سماجی مسائل جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

x

Leave a reply