چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،چینی سفیر

چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،چینی سفیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے سفیر Mr. Nong Rong کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،اسپیکر نے Mr. Nong Rong کو پاکستان میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی .

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نونگ رونگ (Mr. Nong Rong) نے سیاسی و سفارتی میدان میں وسیع تجربہ دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، دوست ملک چین کی جانب سے Mr. Nong Rongکی بطور سفیر تعیناتی دوطرفہ تعلقات کو نئی جہتیں دینے کے عزم اعادہ ہے ،پاکستان اور چین کے مابین مفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے،دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام ، اعتماد ، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں،دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ،

اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوست ملک چین کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اور ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں ،رواں ماہ کے دوران سی پیک کے تحت رشہ کئی اکنامک زون کا افتتاح ہو رہا ہے،رشہ کئی اکنامک زون سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگاجس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے

چین کے سفیر Mr. Nong Rong نے تعریفی کلمات پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، چین اور پاکستان ایک دوسرے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں نے ہر مشکل وقت مین ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،چین پاکستان تجارتی حجم اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، اپنے تمام تر تجربات کو دونوں ممالک میں دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بروے کار لاؤں گا،

واضح رہے کہ چین نے نونگ رونگ کو پاکستان کا پہلا نان کیریئر سفیر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنی ذمہ داری سنبھالی ہے اور اپنی آمد کے بعد ہی دفتر خارجہ سمیت سینئر اعلی افسران سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ، انکی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.