چین میں کرونا کی نئی لہر، دنیا کے لئے نیا خطرہ
چین میں کرونا کی نئی لہر، دنیا کے لئے نیا خطرہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 کی تارہ ترین لہر میں مزید پھیلاؤ کاخدشہ ہے.
چین میں 75 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اسکے باوجود اب کرونا کے کیسز سامنے آنے لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے چین کے محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا، چین کے گیارہ صوبوں سے 100 کیسز سامنے آنے کے بعد چین نے مانیٹرنگ احتیاطی تدابیر اورسفری قوانین میں مزید سختی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ لہر مزید پھیل سکتی ہے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ موسمی عوامل کے باعث وبا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو لیانگیو نے کہا کہ ڈیلٹا کی مختلف شکلیں تیزی سےمنتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں، کورونا کے نئے کیس مختلف ذرائع سے بیرون ملک سے آئے ہیں
اندرونی منگولیا کے علاقے میں 35،000 سے زائد باشندوں کو گھروں میں رہنے کو کہا اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے، منگولیا سے متصل چھوٹی کاؤنٹی موجودہ وباء کا ہاٹ سپاٹ ہے ،کرونا کی انتہائی متعدی قسم ڈیلٹا کا پھیلاؤ اس وقت سامنے آیا جب چینی دارالحکومت فروری میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ ووہان میں جہاں کورونا وائرس کی پہلی بار 2019 کے آخر میں نشاندہی کی گئی تھی میں ایک میرا تھن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے بیجنگ کے باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت سے باہر سفر سے گریز کریں,
پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے ،کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 اموات ہوئی ہیں ،این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 386 ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 698 مزید کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا کے ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار234 ہوگئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42 ہزار95 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.65 فیصد رہی سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار814، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار519، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار171، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار710، بلوچستان میں 33 ہزار196، آزاد کشمیر میں 34 ہزار441 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار383 ہو گئی ہے
این سی او سی کے مطابق کرونا سے پنجاب میں 12 ہزار 896 اموات، سندھ میں 7 ہزار551، خیبرپختونخوا 5 ہزار720، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوئی ہیں، پنجاب میں آج سے میگا ویکسی نیشن مہم آج سے شروع ہو چکی ہے۔ تمام اضلاع میں 14 ہزار نئے ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
پورے صوبے میں بارہ ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے لیے گھر گھر مہم 25 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے لیے فوکل پرسن کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے،
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 03 جگہوں پر قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے دوروں کی ہدایات جاری کر دیں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ہدایات دی ہیں کہ سکولوں، ہیلتھ فسیلیٹیز اور یو سی سطح پر قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے دروے کئے جائیں.متعلقہ ڈی ڈی ایچ اوز کے ہمراہ دورے کئے جائیں.کورونا ویکسینیشن سنٹرز اور کورونا ویکسینیشن کا جائزہ لیا جائے.کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے آج سے ہر یونین کونسل میں تین، تین ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں. ایک ٹیم ہیلتھ فسیلیٹیز سنٹر میں موجود ہو گی، کورونا ویکسینیشن کرے گی. دوسری موبائل ٹیم جو گھر گھر جا کر شہریوں کو ویکسینیشن لگائے گی. تیسری ٹیم سکولوں کے دورے کرے گی اورکورونا ویکسینیشن لگائے گی. ہر یونین کونسلز میں یہ تینوں ٹیمیں آج سے کام کریں گی. تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ویکسینیشن کروائیں.جتنی جلدی ممکن ہو سکے شہری ویکسینیشن لگوانے کے عمل کو مکمل کریں.
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی