امریکہ کی مخالفت کےباوجودچین کی کورونا ویکسین کو ڈبلیو ایچ او نےعالمی معیارکی قراردیکرمنظورکرلیا

0
58

بیجنگ:امریکہ کی مخالفت کےباوجودچین کی کورونا ویکسین کو ڈبلیو ایچ او نےعالمی معیارکی قراردیکرمنظورکرلیا،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی ماہر کمیٹی کے مطابق چین کی دوا ساز کمپنی سینوفارم اور سینووک کی کورونا ویکسین ڈبلیو ایچ او کے طے شدہ معیار کے مطابق کار گر پائی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ایلیجینڈرو کرویوٹو نے کہا ہے کہ دونوں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طے شدہ معیار کے مطابق کار گر ہیں ۔

ایلیجینڈرو کرویوٹو نے کہا کہ دونوں ویکسینوں کے بزرگ افراد پر کی گئی آزمائش کا ڈیٹا ابھی دستیاب نہیں ہو پایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کے محفوظ اور کار گر ہونے سے متعلق مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اور برطانوی ویکسین کی شکایات سامنے آئی تھیں اور اسی وجہ سے یورپ کے چار ملکوں میں برطانوی ویکسین کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے ویکسین کے استعمال پر پابندی لگادیا تاہم برطانوی حکومت نے آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ اور مؤثر قرار دیا

یاد رہے کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت پردباوڈال رکھا تھا کہ وہ چین کی کرونا ویکسین کومنظورنہ کرے اوریہ مشورہ دے رکھا تھا کہ چین کوکرونا وائرس کے پھیلاوکا ذمہ دارقراردے دیا جائے لیکن عالمی ادارہ صحت نے امریکی دباومستردکردیا ہے

Leave a reply