چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس

0
24

ملکی معیشت کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی،ملک پر چھائی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث بڑھتے ہوئے معاشی بحران میں چین نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کر دیا ، پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضا مند ہو گیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا۔

سماگی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنے کی شرائط طے پا گئیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین سے بہت جلد 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، اس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا ہے کہ پاکستان کو چینی سرمایہ کاروں سے مختلف شعبوں میں ماہرانہ خدمات اور سرمایہ کاری میں تعاون درکار ہے۔اسلام آباد میں ممتاز چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گا، زراعت، توانائی اور صنعتی شعبوں میں چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری ، شہد سے میٹھی اور سٹیل سے مضبوط ہے۔

شہباز شریف نے پاک چین اکنامک کوریڈور جیسا گیم چینجر منصوبہ شروع کرنے پر صدر ژی جن پنگ سمیت چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا.

Leave a reply