امریکن سنڈی کے بعد چینی وائرس نے دنیا بھرمیں کھلبلی مچادی ، پاکستان نے بھی عالمی ماہرین سے رابطے کرلیئے

0
30

اسلام آباد:امریکن سنڈی کے بعد چینی وائرس نے دنیا بھرمیں کھلبلی مچادی ، پاکستان نے بھی عالمی ماہرین سے رابطے کرلیئے ،اطلاعات کےمطابق چین میں پھیلنے والے ’کورونا‘ وائرس کے پاکستان منتقل ہونے کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے وائرس کی تشخیص کے لیے 3 بین الاقوامی لیبارٹریز سے رابطہ کرلیا۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک چین میں 18 اموات ہوچکی ہیں جب کہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ووہان سے پھیلنے والا وائرس چینی دارالحکومت بیجنگ سمیت کئی صوبوں اور دیگر قریبی ممالک تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا میں بھی پھیل گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت پاکستان نے بھی وائرس کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے اور چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔حکومت نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ان میں سرفہرست سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) اٹلانٹا، امریکا، چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔ پاکستانی وزارت صحت کے حکام نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں قائم لیبارٹریوں سے رابطہ قائم کرلیا ہے اور اگر ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس سامنے آیا تو اس کی تشخیص کے لیے سیمپل ان تین ممالک کی لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

Leave a reply