تھائی لینڈ میں اغوا چینی اداکار بازیاب

china

چینی اداکار کا تھائی لینڈ سے اغوا، فوری واپسی سے چین میں امیدیں اور خوف کی لہر

چینی اداکار وانگ سنگ کی تھائی لینڈ سے اغوا ہونے کے بعد تین دن تک خوف میں مبتلا زندگی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔انیہیں ایک اجنبی جگہ پر ان کے اغوا کار آن لائن دھوکہ دہی کے لیے مجبور کرتے رہے۔31 سالہ وانگ سنگ، جو ایک فلم کے آڈیشن کے لیے بنکاک پہنچے تھے، تھائی لینڈ کے ایک ایئرپورٹ پر اغوا ہو گئے اور انہیں میانمار کے مشہور سائبر فراڈ مرکز میاواڈی لے جایا گیا۔ یہ مرکز تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب ہے اور یہاں ہزاروں افراد، خاص طور پر چینی باشندے، جبری طور پر کام کرنے پر مجبور کیے جاتے ہیں۔وانگ سنگ ان خوش قسمت افراد میں شامل ہیں جو اس خطرناک مقام سے بچ کر واپس آ گئے۔ 7 جنوری کو تھائی پولیس نے انہیں میاواڈی سے بازیاب کر کے تھائی لینڈ واپس پہنچایا، تاہم آپریشن کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

وانگ کی محفوظ واپسی نے چین میں سینکڑوں خاندانوں کی امیدوں کو جنم دیا ہے جو اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے حکومت سے مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ افراد مہینوں یا سالوں سے لاپتہ ہیں۔

وانگ کے کیس نے تھائی لینڈ کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں کیونکہ چینی سیاح سوشل میڈیا پر اپنے سفر سے متعلق خوف کا اظہار کر رہے ہیں، جس سے تھائی لینڈ کی سیاحت کے شعبے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تھائی حکام اس بحران کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم چینی سیاحوں میں خوف کے آثار بڑھتے جا رہے ہیں۔چینی حکومت نے میانمار میں ان فراڈ مراکز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور کہا ہے کہ شمالی میانمار میں اس طرح کے مراکز کو "مکمل طور پر ختم” کر دیا گیا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مراکز اب مزید جنوبی علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں، جہاں میاواڈی میں ابھی بھی سینکڑوں افراد کو جبراً کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اس تمام صورتحال نے ہانگ کانگ کی حکومت کو بھی دباؤ میں ڈال دیا ہے، جس نے اب تک کسی اہم پیشرفت کا اعلان نہیں کیا تھا، مگر وانگ کی بازیابی کے بعد انہیں امید ہے کہ مزید لوگوں کو بچایا جا سکے گا۔چینی سیاحوں کے لیے سفر کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے اثرات تھائی لینڈ کی سیاحت پر پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر چینی نیا سال قریب آ رہا ہے، اور سیاحتی کاروبار میں چینی سیاحوں کی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے

لاس اینجلس جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری

ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے شراب کی خریداری کی حد مقرر کرنے کا مطالبہ

Comments are closed.