چائینیز کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چینی باشندوں پر کراچی میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان بھر میں ان کی سکیورٹی کا ازسرے نو دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور اسے بڑھایا جا رہا ہے تاہم اب چینیوں کی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کیا جائے گا-

باغی ٹی وی : آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر سی پیک، نان سی پیک اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اورسیکیورٹی ڈویژن وقتاً فوقتاً سیکیورٹی انتظامات کا آڈٹ کریں گےڈی آئی جی آپریشنز ڈسٹرکٹ فارنرز سیکیورٹی سیل کے کام کی نگرانی کریں گے جس کی سربراہی ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کریں گے۔

اسلام آباد پولیس چائنیز زبان بولنے والے نوجوان پاکستانی مردوں اور عورتوں کی خدمات حاصل کرے گی جبکہ دفتر خارجہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ فارنر سکیورٹی سیل میں ڈیٹا انٹیگریشن نادرا کی مدد سے کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی،سی پیک سیکیورٹی کی طرز پرتمام ایس او پیز کا اطلاق نان سی پیک سیکیورٹی منصوبوں کے لیے بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ ماہ گلگت بلتستان کی حکومت نے اس علاقے میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بہتر کوآرڈینیشن کے لیے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان میں 24 گھنٹے فعال فارنرز سکیورٹی سیل قائم کر دیا ہے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملکی تاریخ کے میگا پروجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے چینی ملازمین اور مزدوروں کو بھرپور سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے-

چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کا معائنہ ڈی سی اور ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع میں کیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کی گئی کہ نیکٹا پالیسی کے ساتھ دیگر قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

30ہزارڈالر کے عوض ڈارک نیٹ پرFGM-148 Javelin امریکی میزائل کی فروخت جاری

Leave a reply