چینی نائب صدر کی ملائیشین وزیرخارجہ سے ملاقات

چینی نائب صدر وانگ قیشان نے ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبد اللہ سے ملاقات کی۔
چینی نائب صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سی پیک اوردیگر اہم امور پر گفتگو
چینی نائب صدر وانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی وجہ سے دونوں ممالک کی عوام نے فوائد حاصل کیے ہیں۔ کسی بھی قوم کو خوشحالی کے حصول کے لیے ، اسے ایک طویل اور مشکل عمل سے گزرنا ہوتا ہے ۔

وانگ نے دنیا میں مواقع سے فائدہ اٹھانے اورآج کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے وژن اور خیالات پر زور دیا۔

سیف الدین نے کہا کہ ملائیشیا چین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ ملائشیا تجارتی جنگوں کی مخالفت کرتا ہے اور چین کے ساتھ معیشت ، تجارت ، اور عوام سے تبادلہ خیال میں تعاون بڑھائے گا۔

سیف الدین نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے آسیان چین تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ممبر اور سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے دفتر برائے امور خارجہ کے ڈائریکٹر یانگ جیاچی اور چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی سیف الدین سے ملاقات کی۔

Comments are closed.