ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے چینی صدر کی پیشکش قابل تعریف ہے:وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

0
17

اسلام آباد:ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے چینی صدر کی پیشکش قابل تعریف ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تناؤ کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی تقریب کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے بھرپور پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جانب سے زوال پذیر ماحولیات سے نمٹنے کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تناؤ کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے ان کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a reply