وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چنیوٹ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چنیوٹ کے عوام کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں 43 کروڑ 71لاکھ روپے کے روڈ سیکٹر کے 4منصوبو ں کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کھیت سے منڈی تک رسائی کے لئے 45 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے4منصوبوں کاافتتاح کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں روڈ سیکٹر کے 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کے2نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
RAP (Rural Accessibility Programme)کے فیزIIکے تحت 43.5کلو میٹر سڑکو ں کی تعمیر کے 5منصوبے مکمل کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، وزیراعلی عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا ، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج چنیوٹ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کے کر آیا ہوں -اس پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے-
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار چنیوٹ پہنچ گئے , اراکین اسمبلی ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے وزیراعلی کا استقبال کیا,وزیراعلی پنجاب کو ہیلی پیڈ سے ریسٹ ہاﺅس لایا گیا #Pakistan #BaaghiTV #Chiniot #UsmanBuzdar @UsmanAKBuzdar @CMPunjabPK pic.twitter.com/12DavQu3oD
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 30, 2021
صوبے کے ہر ضلع کے لئے ڈویلپمنٹ پیکیج لا رہے ہیں – چنیوٹ کے مسائل پر، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر ہماری نظر ہے۔ہم ان مسائل کو ہر صورت حل کرنا چاہتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی اعجاز منہاس،اراکین اسمبلی،تحریک انصاف کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے