ڈی پی او بلال ظفر, ڈی سی محمد ریاض کی جانثاران تاجدار ختم نبوت کے وفد سے میٹنگ

چنیوٹ ، ڈی پی او بلال ظفر, ڈی سی محمد ریاض نے جانثاران تاجدار ختم نبوت کے وفد سے میٹنگ کی ، میٹنگ میں ضلع میں امن و امان, مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا

تفصیلات کے مطابق وفد نے سال 2020 میں امن و امان برقرار رکھنے پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ، جانثاران تاجدار ختم نبوت کے عہدیداروں نے ڈی پی او, ڈی سی کو شیلڈز پیش کیں

ڈی پی او بلال ظفر, ڈی سی محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام, مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں, انہوں نے مزید کہا کی کہ ختم نبوت پر ہم سب کا ایمان ہے اور یہ بات نئی نسل تک پہنچانا بہت ضروری ہے کی عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا تکمیل ایمان نہیں ،

Comments are closed.