چنیوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

چنیوٹ,باغی ٹی وی(نامہ نگار) تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

تفصیل کے مطابق چنیوٹ میں شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے آپریشن کا جائزہ لیا۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی تجاوزات ضبط کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی اور گلیوں و بازاروں کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود تجاوزات ختم کر کے قانونی کارروائی سے بچیں۔ مزید برآں، حکومتی احکامات کے مطابق بازاروں میں مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگائے جائیں گے تاکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رہے۔

Comments are closed.