سرگودہا براستہ چنیوٹ سے فیصل آباد تک کا خونی اور بھیانک روڈ

0
60

چنیوٹ سے فیصل آباد تک کا خونی اور بھیانک روڈ تاحال تعمیر نہ ہو سکا ، چنیوٹ شہر مسلسل خستہ حالی کا شکار ہے، ایک عرصہ ہو گیا چنیوٹ کی عوام کو اپنے پیاروں کی لاشیں اس روڈ سے اُٹھاتے ہوۓ ہر سال ہزاروں لوگ معذور اور سینکڑوں جان کی بازی ہارتے ھیں اس موت کے کھیل میں جو پچھلے کٸ سالوں سے ذور شور سے جاری ہے۔ پچھلی حکومتی نُماٸندے اور موجودہ حکومتی نُماٸندے صرف گرجنے کی حد تک برسنا انکے بس کی بات نہیں جھوٹے وعدے اور وقتی قسمیں انکے لیے ایک معمول کی بات بن چُکی ہے

آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ چنیوٹ جو کہ پاکستان کا ایک تاریخی شہر ہے جسکی خوبصورتی سب شہروں سے منفرد ہے اور اس شہر کا فرنیچر پوری دُنیا میں مشہور ہے اس شہر کے ساتھ اتنی بے رُخی سوتیلی ماں سے بھی ذیادہ سوتیلا پن اس شہر کے ساتھ ہر حکومت نے کیا ہے اگر کُچھ اور سال ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں کہ جب ملک پاکستان کا یہ تاریخی اور قیمتی اثاثہ مسلسل خستہ حالی کے شکار کی وجہ اور حکومتی نُماٸندگان کی لاپرواہی اور ہڈ دھرمی کی وجہ سے کھنڈر کا روپ اختیار کر جاۓ گا

Leave a reply