چنکارا کے شکار کیلئے غیر ملکی شکاریوں کیلئے آئندہ سیزن میں فیس25ہزار ڈالر مقرر کی جائے۔پرویز الٰہی

لاہور(باغی ٹی وی) چنکارا کے شکار کیلئے غیر ملکی شکاریوں کیلئے آئندہ سیزن میں فیس25ہزار ڈالر مقرر کی جائے۔چودھری پرویز الٰہی
تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے فوری فیصلے کئے،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ میٹنگز کے فیصلوں پر پیش رفت کا 4 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کی خصوصی شرکت
متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں نے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت پر رپورٹس پیش کیں ،صوبائی کابینہ کے7 اجلاسوں میں 371ایجنڈوں پر فیصلے، سرکاری امور کی انجام دہی کا نیاریکارڈ ،لوکل گورنمنٹ کے 59،ہاؤسنگ کے 45،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے 42، ریوینو کے 34،فنانس کے 36،سپیشلائزڈہیلتھ کیئر کے 23اورپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے 19ایجنڈوں پر فیصلے کرکے نمٹایا گیا ،چودھری پرویز الٰہی نے کہا عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں،رکاوٹ برداشت نہیں۔بھرتیوں کے لئے ضروری کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے،محکمہ صحت اورتعلیم کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اوربھرتیوں کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی گڈگورننس کو یقینی بنانے کیلئے ایکٹ کو جلد منظور کرانے کی ہدایت ،چودھری پرویز الٰہی نے حکم دیاکہ چنکارا کے شکار کیلئے غیر ملکی شکاریوں کیلئے آئندہ سیزن میں فیس25ہزار ڈالر مقرر کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 850ملین ڈالرکی فارن فنڈنگ سے بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔پنجاب اوپن لینڈ ان ہانسمنٹ سسٹم فارن فنڈنگ کے ذریعے نافذ ہوگا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا پنجاب افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک 200ملین ڈالر دے گا۔افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر گھر ملیں گے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ٹیوٹامیں 20سینٹر ل آف ایکسی لینس قائم کئے جائیں گے،پولیس اوردیگر محکموں میں ڈرونز ٹیکنالوجی کے ذریعے ویجیلنس کی جائے گی۔پنجاب میں 825ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ ،یہ بھی بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کے 323منصوبوں کیلئے ٹینڈرہوچکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ اسٹامپ ڈیوٹی میں 100فیصد کمی کرنے سے رجسٹریشن میں 70فیصد اضافہ نوٹ کیاگیا۔
چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسد اللہ خان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، ہائیر ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، جنگلات، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، ٹرانسپورٹ اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت

Leave a reply