چینی صدر کا دورہ بھارت، دفترخارجہ نے اہم اعلان کر دیا

0
44

چینی صدر کا دورہ بھارت، دفترخارجہ نے اہم اعلان کر دیا،ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاوَن کا67 واں دن ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،عالمی دباوَ کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیونہیں اٹھایا،امریکی کانگریس اراکین نے بھارت سے کرفیوہٹانے کا مطالبہ کیا، مقبوضہ کشمیر دنیا سے مسلسل کٹا ہوا ہے

حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے، اب بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ،پاکستان

بھارت پلوامہ ٹو کرنا چاہتا ہے ،کشمیر میں انسانی زندگیاں خطرے میں،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا،وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ میں ملاقات ہوئی ،دونوں رہنماوَں نے باہمی امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم اورچینی صدرنے سی پیک منصوبے سے متعلق عز م کا اظہار کیا،پاکستاناورچین نےمسئلہ کشمیر کویواین کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے پرزوردیا ،

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

پاک افغان بارڈر، صرف دہشت گرد حملوں کا جواب دیا جاتا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ منموہن سنگھ کو کرتارپورراہداری کے افتتاح پر باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے،کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح بروقت ہوگا،قابض بھارتی فوجیوں نےاونتی پورہ میں2نوجوانوں کوشہیداورایک کوزخمی کیا،

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب اور ایران متوقع ہے،چینی صدر کے دورہ بھارت پر تبصرہ نہیں کریں گے، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے،وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب اور ایران پر جلد پیش رفت سے آگاہ کیا جائےگا،سری لنکا کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن کی تعیناتی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہے،عراقی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کر دیے ہیں،

 

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ سارک کانفرنس کے حوالے سے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں،سارک کانفرنس کے انعقاد میں بھارت کی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے،

 

اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Leave a reply