‏انڈیا میں مرنے والے ہاتھی کے لئے رونے والے پاکستانیو اپنے چڑیا گھروں میں بھی دیکھ لو، وہاں جانوروں کے ساتھ کتنا برا سلوک ہورہا ہے

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جویریہ صدیق نے بھارت میں کریکر دھماکے مین ہھنتی کے قتل پر پاکستانیوں کی جانب سے دکھ کے اظہار پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ ‏انڈیا میں مرنے والے ہاتھی کے لئے رونے والے پاکستانیو، اپنے ملک کے چڑیا گھروں میں بھی دیکھ لو کہ وہاں جانوروں کے ساتھ کتنا برا سلوک ہورہا ہے

ایک صارف نے جویریہ صدیق کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں معصوم بچے روز نوچ لئے جاتے ہوں ، جہاں غصے کی انتہا یہ هو کے ایک گلاس ٹوٹنے پر کسی کو جان سے مار دیا جائے ، جہاں بڑے لوگ معصوم بچوں پر کتے چھوڑ کر ظلم ڈھائیں اور لوگ اور انصاف خاموش رہے ۔ ان لوگوں کو دوسرے ملک کے ہاتھی کر مرنے پر آواز اٹھاتے ہوے حیرت ہوتی ہے

https://twitter.com/SherazAS1/status/1268975518445121538

ایک اور صارف نے کہا کہ ابھی کچھ روز پہلے ہی تو اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ہاتھی کی کہانی منظر عام پر آئی تھی،جو ساری رات بارش میں کھڑا رہا تھا اور کتنے سال سے قید تھا
پھر انٹرنیشنلی اسکے لیے آواز اُٹھائی گئی تو بے چارے کی جان چھٹی

https://twitter.com/Syedaaisha55/status/1268974410024620033

واضح رہے کہ بھارت میں ایک کریکر دھماکے میں حاملہ ہتھنی کی موت ہے، کچھ افراد نے ہتھنی کی خوراک میں کریکر کھلا دیا جوپھٹ گیا جس سے ہتھنی کا منہ زخمی ہو گیا اور وہ کچھ دن تک کھا پی نہیں سکی، جس کے بعد اسکی موت ہو گئی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

بھارت میں حاملہ ہتھنی کے منہ میں کریکر ڈال کر اسے مار دیا گیا

اسلاموفوبیا ، حاملہ ہتھنی کی کریکر دھماکوں سے ہلاکت کا الزام بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے سر دھر دیا

مودی کے بھارت میں مسلم خاتون سے ہتھنی کی اہمیت زیادہ

بھارت میں حاملہ ہتھنی کے قاتل گرفتار،مسلمانوں کے قاتل ہندو انتہا پسند آزاد

حاملہ ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ کی وجہ سے ہتھنی کے منہ پر زخم بن گئے تھے۔ ہتھنی کئی دنوں سے بھوکی رہی اور 10 سے 12 دنوں سے کافی تکلیف میں تھی۔ اس درد کی وجہ سے وہ کچھ کھا پی بھی نہیں سکی اور کافی کمزور ہو گئی تھی۔ آخر میں وہ پانی میں گر گئی تھی اور ڈوبنے لگی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہتھنی کے جسم کے اندر کافی پانی چلا گیا تھا اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے اسکی موت ہوئی

ہتھنی کی موت پر مسلمانوں کیخلاف بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply