
چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگار، گل حماد فاروقی )صلاحیت کی تعمیر اور روزگار کی مہارت ،6 روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر
تفصیل کے مطابق صوبائی محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے چترال میں اقلیتی طلباء و طالبات کیلیے چھ روزہ تربیتی وکشاپ کا انعاد کرایا گیا۔ ٹریننگ کے آخری دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور اکبر مہمان خصوصی تھے. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک اور معاشرے کا سرمایہ ہیں. انکی عملی زندگی میں کامیابی کا راز انکی صلاحیت سازی اور مہارت پر مبنی ہوتا ہے. محکمہ اقلیتی امور کی طرف سے چھ روزہ تربیتی پروگرام ایک قابل ستائش اور انتہائی مفید قدم ہے. انہوں نے مذید کہا کہ تمام نوجوانوں کو یہاں سے سیکھ کر اپنے ملک اور معاشرے کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے.
محکمہ اقلیتی امور حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے چھ روزہ تربیتی پروگرام چترال میں منعقد ہوا جس میں کیلاش کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کرسچین کمیونٹی کے مرد اور خواتین نوجوانوں نے بھی شرکت کی. تربیتی پروگرام کیلئے اپنے شعبے کے منجھے ہوئے تجربہ کار ٹرینرز کی خدمات لی گئی تھیں. چھ روزہ تربیتی پروگرام میں اقلیتی نوجوانوں کو کمیونیکیشن اسکلز، انٹرپرینورشپ، کیرئر کونسلنگ، لیڈر شپ اسکلز، مسابقتی امتحانات کی تیاری اور انٹرویوز سے متعلق سیشن منعقد کیئے گئے.
چھ روزہ تربیتی پروگرام میں محکمہ اقلیتی امور نے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے اقلیتی نوجوانوں کیلئے اعلے معیار کے ماہرین کا انتحاب کیا تھا جنہوں نے طلباء و طالبات کو اپنے زریں خیالات اور تجربات سے روشناس کراکر ان کی رہنمائی کی۔ .
چھ روزہ تربیتی پروگرام کے اختتام پر تمام اقلیتی نوجوانوں کو سرٹیفیکیٹس پیش کیئے گئے. اسکے علاوہ ٹرینرز اور مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور اکبر بھی شیلڈ پیش کی گئی اس تربیتی ورکشاپ میں کثیر تعداد میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کرتے ہوئے اس سے استفادہ حاصل کیا۔