fbpx

چترال میں موسلادھار بارشوں سے کئی دیہاتوں میں سیلاب

چترال میں موسلادھار بارشوں سے کئی دیہاتوں میں سیلاب آ گیا

گرم چشمہ اور شیشی گاؤں رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں جس کے بعد ٹریفک معطل ہو گئی ہے سیاحتی مقام مدک لشٹ روڈبھی ٹریفک کے لیے بند ہو گیا ہے بارشوں سے گندم، آلو اور دیگر فیصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے چترال میں گلیشئیرز پھٹنے کا الرٹ پہلے ہی جاری ہوچکا ہے ، چترال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تمام بند راستے کھولنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں

چترال میں سیلابی ریلوں سے شیشی کوپ میں سڑک تباہ ہو گئی ہے ، کئی دیہاتوں کا آپس میں زمینی رابطہ ختم ہو چکا ہے، بارشوں اور سیلاب سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں،گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ایک سے دو ہفتوں کے درمیان جھیلوں کے پھٹنے کی قبل از وقت اطلاع دے دی ہے اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جھیلیں پھٹنے سے لینبڈ سلائيڈنگ ہوسکتی ہے اسلئے احتیاط کریں

دوسری جانب سکردو میں چھوربٹ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے دو رابطہ پل بھی سمیت متعدد دکانیں سیلاب کی زد میں آگئے، علاقے میں تاحال امدادی کاروائیاں شروع نہ ہو سکیں،علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں