گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس آج ملک کا گرم ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرمی گزشتہ 28 سال کا ریکارڈ توڑ چکی ہے، اس سے قبل 17 جولائی 1997 کو یہاں 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارے کے مطابق ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت گلیشیئرز اور برف کے تیزی سے پگھلنے کا باعث بن رہا ہے، جو کہ اچانک سیلاب کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث طغیانی جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں، جس سے قریبی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مقامی انتظامیہ اور شہریوں کو محتاط رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی، گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری، متاثرہ خاندانوں کی امیدیں قائم

نئے مالی سال میں متوسط طبقے کی گاڑیاں مہنگی، لگژری گاڑیاں سستی

نئے مالی سال میں متوسط طبقے کی گاڑیاں مہنگی، لگژری گاڑیاں سستی

فضائی نگرانی کی صلاحیت ، پاکستان کا چین سے KJ-500 طیارہ خریدنے کا فیصلہ

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

Shares: