fbpx

چودھری نثار اور اسحاق ڈار مشکل میں پھنس گئے

چودھری نثار اور اسحاق ڈار مشکل میں پھنس گئے

حلف نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی ،اسحاق ڈارکی سینیٹ اور چودھری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے،آرڈیننس کے مطابق اگر منتخب نمائندہ 60 دن میں حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی الیکشن کمیشن ایسے منتخب نمائندے کو فوری ڈی نوٹی فائی کرے گا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

واضح رہے کہ چوھدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تا ہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چودھری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے، ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے ، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں ،گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سابق صدر آصف زرداری نے شکوہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ووٹ نہیں دینے آئے تاہم اب الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن حلف نہ اٹھانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دے گا اور اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.