لاہور، چوبرجی کے قریب دھماکہ،ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، کیا نقصان ہوا؟

0
28

لاہور، چوبرجی کے قریب دھماکہ،ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، کیا نقصان ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے، لاہور کے معروف علاقہ چوبرجی چوک میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی. دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے

دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکا رکشے میں ہوا، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، سلنڈر دھماکے میں پانچ راہگیر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا. دھماکے سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے،

گزشتہ تین ماہ میں سلنڈر دھماکے کا لاہور میں یہ تیسرا واقعہ ہے، بیس ستمبر کو اچھرہ میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے تھے ،سات ستمبر کو لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر کشمیر بلاک کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے گھر کی بالائی منزل کے دو کمرے مکمل تباہ ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے

اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے،

Leave a reply