چوک تیم خانہ میں ماحول گرم ، پولیس کی بھاری نفری جمع

0
27

چوک تیم خانہ میں ماحول گرم ، پولیس کی بھاری نفری جمع

باغی ٹی وی : اس وقت چوک یتیم خانہ میں‌ تحریک لبیک کے ہزاروں کارکن جمع ہیں. تحریک لیبک کے کارکن اپنے قائد حافظ سعد رضوی کی رہائی کے انتظار میں جمع ہوئے تھے اور ان کا استقبال کرنے کے لیے تحریک کے کارکن یہاں آئے تھے

اس سلسے میں تحریک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امیر تحریک لبیک پاکستان کی رہائی کی خوشی آج لاہور میں جشن رہے گا۔ یتیم خانہ چوک لاہور کے گرد و نواح ٹریفک کا شدید دباؤ رہے گا غیرضروری سفر سے گریز کریں اور اضافی وقت کی گنجائش رکھ کر سفر کریں۔

https://twitter.com/SadH1987/status/1413894829554208771?s=20
ادھر حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی

سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہ میں 12 جولائی کو سماعت کرے گا .درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے

ٹی ایل پی کی جانب سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست خارج کرنا خلاف قانون فیصلہ ہے ۔

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان اپنے قائد کے استقبال کیلئے مسجد رحمۃ للعالمین کے باہر جمع ہوہیں ، جبکہ کسی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس کے دستے بھی اطراف میں موجود ہیں . ادھر تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا جس وجہ سے ان کی رہائی نہ ہو سکی .

ان نظر بندی میں‌مزید 90 دن کی توسیع کر دی گئی ہے . باغی ٹی وی نے پہلے ہی اس خبر کو بریک کرتے ہوئے اپنا اعزاز قائم رکھا کہ کہ نظر بندی میں توسیع کی جا سکتی ہے، بعد میں سعد رضوی کے وکلاء نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ حکومت کی جانب سے نظربندی میں توسیع کی گئی ہے، رہائی کے لئے عدالت نے بھی آرڈر دیئے تھے، تا ہم حکومت نے رہائی نہیں ہونے دی، وکلاء کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر عدالت میں جائیں گے اور نظر بندی کے نئے نوٹفکیشن کو چیلنج کریں گے

حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

Leave a reply