چولستان کی پکار ازقلم :غنی محمود قصوری

چولستان کی پکار

ازقلم غنی محمود قصوری

پنجاب کے ضلع بہاولپور کے جنوب میں 30 کلومیٹر دوری پر واقع 66 لاکھ 55 ہزار ایکڑ طول اور 32 سے 480 کلومیٹر عرض والے صحرائی رقبے کو چولستان کہا جاتا ہے جو کہ دنیا کا ساتواں بڑا صحرا ہے-

اسی روہی بھی کہا جاتا ہے یہ صحرا جنوب مشرق میں انڈین راجھستان سے جا ملتا ہےاسی لئے اس علاقے میں سرائیکی زبان کیساتھ زیادہ تر راجھستانی زبان بھی بولی جاتی ہے-

یہاں کے مقامی لوگ خانہ بدوش ہیں اور یہ لوگ بہت زیادہ غریب ہیں اور ان کا گزر بسر بھیڑ بکریاں و اونٹ پال کر ہوتا ہے کیونکہ اس ریت والے علاقے میں فی الحال اور کچھ ممکن ہی نہیں-

اس صحرا میں پانی کی قدرو قیمت کا اندازہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں زندگی کی بہت بڑی ضرروت پانی کا بہت بڑا حصول بارشوں کے ذریعہ سے ممکن ہے-

بارشوں کا پانی ٹوبھوں ( تالاب نما) میں جمع رہتا ہے جہاں سے مقامی باشندے پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں اور جانور بھی انہیں ٹوبھوں سے پانی پیتے ہیں غربت کے باعث یہ لوگ کنویں وغیرہ نہیں بنوا پاتے اس لئے بارشیں ہی ان کیلئے پانی کا سب سے بڑا حصول ہیں-

رواں سال پوری دنیا میں گرمی کی شدت ہے پاکستان میں بھی اس وقت شدید ترین گرمی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ 1961 کے بعد پہلی بار اتنی گرمی پڑے گی –

چولستان کا ٹمپریچر 50 درجہ سینٹی گریڈ سے اوپر کو جا رہا ہے اور گزشتہ 3 ماہ سے اس علاقے میںبارشیں بھی نہیں ہوئیں جس کےباعث یہاں کا سب سے بڑا پانی کا ذریعہ ٹوبھے خشک ہو گئے ہیں ایک اندازے کے مطابق 3 ہزار کے قریب ٹوبھے خشک ہو چکے ہیں جس کے باعث 200 سے اوپر جانور مر چکے ہیں اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور مجبوراً نقل مکانی شروع کر دی ہے-

ہر روز بے چین کرنے والی نئی خبر مل رہی ہے حتیٰ کہ کل سے بلوچستان سے بھی خشک سالی اور پانی کی کمی کے باعث لوگوں و جانوروں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں-

الحمدللہ پاکستانی ایک غیرت مند اور درد دل رکھنے والی قوم ہے جس نے زلزلہ،سیلاب،طوفان میں اپنے ملک کے علاوہ بیرون ممالک کے لوگوں کی بھی خدمات کی ہیں-

اب ایک بار پھر پاکستانیوں تمہیں چولستان پکار رہا ہے آگے بڑھیں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کریں ان کیلئے درختوں و کنوؤں کا انتظام کیجئے اور ان کی پیاس ختم کیجیئے یقین کریں آپ کی یہ کاوش اللہ تعالی بہت پسند کرے گا کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے-

وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا وَ اِنَّ اللّٰہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ

ترجمہ : اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم انھیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے یقیناً اللہ نیکوکاروں کا ساتھی ہے-

پاکستان بھر میں بہت سے لوگ اور تنظیمیں اس وقت چولستان کیلئے کام کر رہی ہیں آپ بھی ساتھ دیجئے چولستانیوں کی پیاس بجھانے کا ان شاءاللہ پیاسوں کی پیاس کو بجھانے کے عیوض اللہ تعالی روز محشر جام کوثر نصیب فرمائے گا ان شاءاللہ جلدی کیجئے نیکی کے کاموں میں جلدی اللہ تعالی کو بہت پسند ہے-

Comments are closed.