چونیاں: کھاد کے حصول کیلئے کسانوں کا اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) کھاد کے حصول کیلئے کسانوں کا اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے کھاد مافیا کے خلاف احتجاج جس میں سینئر نائب صدر پنجاب سردار محمد یحییٰ کنول،صدر ضلع قصور چوہدری شہادت علی، جنرل سیکرٹری ضلع قصور میاں محمد امجد،تحصیل صدر چونیاں ملک مشتاق احمد اور نائب صدر چونیاں محمد یحییٰ ساجد بھی احتجاج کا حصہ بنے
احتجاج میں کسانوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ زراعت کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ حاصل ہے جبکہ کسی حکومت نے کسان اور زراعت کو اہمیت نہیں دی۔ کسانوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کھاد کی اوور چارجنگ،یوریا 3400 کی بجائے 5200 جبکہ ڈی اے پی 13000 کی بجائے 16000 روپے تک فروخت کی جارہی ہے
ناقص بیچ،کھاد اور ناقص سپرے کی بھرمار سے فصلوں کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے کسانوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ سے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کھاد کی اوور چارجنگ اور ناقص کھاد بیچ اور سپرے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔