چوری عمران صاحب کی پکڑی گئی ہے اور نیب میں طلبی شہباز شریف کی ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

چوری عمران صاحب کی پکڑی گئی ہے اور نیب میں طلبی شہباز شریف کی ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نوٹس کی مذمت کی ہے. انہوں نےکہاکہ ‎ملک اور عوام کرونا سے لڑ رہا ہے ، نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف سے لڑ رہا ہے

‎چوری عمران صاحب کی پکڑی گئی ہے اور نیب میں طلبی شہباز شریف کی ہو رہی ہے ، واہ .نیب نیازی گٹھ جوڑ کا اِس وقت شہباز شریف کو نیب میں بلانا عمران صاحب کی فرسٹیشن ظاہر کرتا ہے .اعلیٰ عدلیہ نے شہباز شریف کی ایمانداری پر مہر تصدیق ثبت کی لیکن نیازی گڑھ جوڑ کو پھر بھی شرم نہیں آئی

ان کا کہنا تھا شہباز شریف کا جرم یہ ہے کہ وہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان کیوں فراہم کر رہے ہیں.نیب نیازی گٹھ جوڑ الزام لگاتا ہے اور ثبوت دینے کی باری آتی ہے تو عدالتوں سے بھاگ جاتا ہے.سیاسی مخالفین اور میڈیا کو نیب نیازی گٹھ جوڑ جھوٹے الزامات پر گرفتار اور ناحق قید کرتاہے .حکومتی سرٹیفائیڈ آٹا چینی گیس چوروں کے لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کی آنکھیں بند ہیں

ن لیگ کی ترجمان کا کہناتھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو دو سال دن رات محنت کر کے بھی شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ، کِک بیک، کمیشن نہ ملی .شہباز شریف کے خلاف جب کچھ نہ مِلا تو نیب نیازی گٹھ جوڑ کو وراثتی جائیداد یاد آگئ .کورونا عوام کی جان لے رہا ہے اور نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام لے رہا ہے .عمران صاحب خود سرٹیفائڈ آٹا ، چینی ، گیس اور بجلی چور ہیں اور نیب شہباز شریف اور میڈیا کے پیچھے لگا ہوا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.