چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے لگیں

0
21

کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے لگیں، پولیس نے کاریں چوری کرنے والے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں دو اہم سرکاری ادارے کے ملازمین بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے، ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی اوربلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے، گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی 5 کاریں برآمد کی گئیں ، کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلتی ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے، ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں، گرفتارملزمان میں کراچی کا کار لفٹر گروہ اور بلوچستان کا خریدار بھی شامل ہے ، 3 ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے گرفتار کیا جب کہ ایک کو کراچی میں گرفتار کیا گیا، ملزمان میں 2 اہم سرکاری ادارے کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

Leave a reply