چھوڑنا نہیں، نورمقدم کی والدہ کا سارہ انعام کے والدین کیلئے ویڈیو پیغام
چھوڑنا نہیں، نورمقدم کی والدہ کا سارہ انعام کے والدین کیلئے ویڈیو پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی سارہ انعام کے قتل پر نور مقدم کی والدہ کی ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں وہ دکھ بھرا پیغام جاری کرتی ہیں
نور مقدم کو گزشتہ برس ماہ جولائی میں بیدردی کے ساتھ قتل کیا گیا تھا، نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر جیل میں ہے، عدالت نے اسے سزا سنائی ہے تا ہم ملزم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی ہے،نور مقدم کی والدہ نے سارہ کے والدین کے ساتھ ویڈیو پیغام میں اظہاریکجہتی کی اور کہا کہ قاتلوں کو نہیں چھوڑنا
وائرل ویڈیو میں نور مقدم کی والدہ کوثر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سارہ انعام کے والدین قانونی جنگ لڑیں، انہیں انصاف ضرور ملے گا. نور مقدم کی والدہ کا کہنا تھا کہ سارہ انعام کے قتل کی خبر آئی تو اتنا صدمہ ہوا کہ لگا ایک اور نور مقدم چلی گئی ہم دو تین دن اس قدر صدمے میں تھے کہ یہ کیا ہوگیا ہے ایسا اسی لیے ہوا کہ نور کے کیس کا فیصلہ نہیں کیا گیا اگر نور کے کیس کا فیصلہ ہوجاتا تو قاتل سوچتا کہ میں بھی پھانسی پر لٹک سکتا ہوں جب تک انصاف نہیں ملے گا تب تک ایسے ہی واقعات پیش آتے رہیں گے۔فوری انصاف ملنا چاہیے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے
ایاز امیر کے بیٹے نے کیا بہو کو قتل، ٹویٹر پر صارفین نور مقدم کیس کو یاد کرنے لگے
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل
ویڈیو پیغام میں نور مقدم کی والدہ کہتی ہیں کہ اب بچیاں اپنے شوہر کے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں چھوڑنا نہیں ہے چاہے کچھ بھی ہوجائے ہماری بچیاں فالتو نہیں ہیں پاکستان کی بیٹیاں فالتو نہیں ہیں وہ بہت قابل بچی تھی جیسے نور ایک مصورہ تھی طاہرہ عبداللہ نور کے بارے میں کہتی تھیں کہ ہم ایک بہترین مصورہ سے محروم ہوگئے ایسے ہی یہ بچی بھی بہت قابل تھی جو پاکستان کے لیے بہت کچھ کرسکتی تھی ملک کا نام روشن کرسکتی تھی اتنی قابل بچیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا نہیں ایسا نہیں ہوگا۔ سارہ کے والدین بالکل لڑیں ہم ان کے لیے دعا گو ہیں کہ ان کی بیٹی کا فیصلہ جلد ہو جب ایک دو لٹکیں گے تب ہی یہ معاشرہ سدھرے گا
واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی
قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے
ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا
شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے