چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

0
53

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جان بھی چلی جائے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، دس سال میں چوبیس ہزار ارب کہاں گئے، تحقیقات کے لئے کمیشن بنا دیا، نواز شریف نے بھی کرپشن کی وجہ سے آصف زرداری کو جیل میں‌ڈالا تھا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رات گئے قوم سے خطاب میں کہا کہ میرے پاکستانیو آج تحریک انصاف نے پہلا بجٹ پیش کیا ہے ، میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بجٹ نظریہ پاکستان کی عکاسی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں کی پیروی میں ایک عظیم ملک بنے گا ، یہ ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے ، مدینہ کی ریاست ایک ماڈل ریاست تھی ، مجھے افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ مدینہ کی ریاست کے اصول جو تھے ، وہ پاکستان میں نہیں ہیں بلکہ یورپی ممالک میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسان قانون کے تابع ہیں ، ہمارا ملک ایک عظیم ملک بننے جارہاہے ، ریاست مدینہ کا بڑا اصول یہ ہے کہ حکمران عوام کو جوابدہ ہوتا ہے ۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کوئی پہلے ہی دن ریاست مدینہ نہیں بن گئی تھی ، میں نے پاکستان میں وہ کام کیاہے جو کبھی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بڑے بڑے برج آج جیلوں میں ہیں، یہ ہے نیا پاکستان ، کوئی سوچ سکتا تھا کہ جو ججوں کو فون کرکے فیصلے کراتے تھے ، وہ جیلوں میں ہونگے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب عدلیہ آزاد ہے ، نیب کا چیئر مین عمران خان نے نہیں لگایا تھا ، ان دونوں جماعتوں نے ملکر لگایا تھا ۔ ان پر یہ جوکیسز ہیں یہ سب پرانے کیسز ہے ، ہم نے تو نہیں کیا ، مجھ پر یہ کیوں پہلے دن سے شور مچا رہے ہیں ، میری غلطی کیاہے ؟ میری غلطی یہ ہے کہ میں ان کی بلیک میلنگ میں آکر ان کو این آر او نہیں دے رہا جو یہ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب قوم سے خطاب شروع کیا تو ابھی ایک سے دو منٹ ہی ہوئے تھے کہ اچانک ان کا خطاب ختم ہوگیا جس پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے کہ وزیر اعظم کا بیان پی ٹی وی پر کیوں نہیں چلنے دیا گیا؟۔ ابھی اس پر بحث جاری تھی کہ کچھ دیر بعد ہی وزیر اعظم دوبارہ سکرین پر آئے اور قوم سے خطاب مکمل کیا. وزیراعظم نے رات گئے قوم سے خطاب کیا.

Leave a reply