چھوٹے گھروں کو سجانا ہوا آسان

0
34

چھوٹے گھروں کو سجانا ہوا آسان
بڑے گھروں کی نسبت چھوٹے گھروں اور فلیٹس کو سجانا خواتین کے لیے قدرے مشکل امر ہے وہ فیصلہ نہیں کر پاتیں کہ کس قسم کے فرنیچر سے گھر کو سجایا جائے تاکہ وہ کھلا کھلا اور ہوادار محسوس ہو جدید طرز تعمیر میں سٹوڈیو اپارٹمنٹس کی جمالیاتی کشش متاثر کن ہو سکتی ہے یہاں اگر آپ کو کم مکانیت کا سامنا کرنا پڑے تو گھبرائیے مت اور چھوٹے حجم کا فرنیچر رکھیں راڈ آئرن یا سٹیل کےریک میں کرسٹل فنشنگ کی جا سکتی ہے راڈ آئرن کے صوفہ سیٹس کھانے کے میز کرسیاں اور بستر ہر چیز دستیاب ہے اگر آپ کے پاس لکڑی کا شاندار بیڈ سیٹ موجود ہو تو بس چار چھ برس بعد اس پر پالش کروالیا کریں یہ نیا کا نیا دکھائی دے گا بار بار فرنیچر بدلنا گھریلو معشیت ہر بوجھ بنتا ہے پالش کے شیڈ فیشن کے بدلتے ہوئے رحجان کو دیکھ کر منتخب کیے جا سکتے ہیں گرمیوں میں سبز اور نیلے رنگ کے پردے یا بیڈ شیٹس آنکھوں کو ٹھنڈا تاثر دیں گے اس موسم میں سیاہ گہرا کتھئی یا نیوی بلیو آنکھوں کو بھلا نہیں لگتا لیکن اگر چھوٹے بچوں والا گھر ہو تو خواتین کو رنگوں کے انتخاب پر کسی حد تک سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے

روشنی جذب کرنے والی جیکٹ


آج کل تختے نما بیڈ سیٹس بھی فرنیچر مارکیٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں یہ بلند قامت مسہریوں کی طرح نہیں ہوتے اور شاندار دکھائی دیتے ہیں اگر آپ ایل ای ڈی بلبس ہر کمرے میں نہیں لگانا چاہتے تو صرف بیڈ کے دونوں جانب ٹیبل لیمپس میں زرد بلب لگوائیے تاہم دودھیا یا سفید روشنی کمرے کے درجہ حرارت کو معتدل رکھتی ہے جبکہ پڑھنے کے لیے زرد بلب اچھے لگتے ہیں اس لیے کمروں میں روزشنیوں کا امتزاج ہو تو زیادہ بہتر رہتا ہے آپ اپنی ضرورت کے حساب سے کمرہ روشن کریں اور مرضی کے ماحول میں کام کریں دو رنگوں میں رنگے کمروں کی دیواریں بھی جمالیاتی حسن میں اضافہ کرتی ہیں ایک دیوار پر وال پیپر بھی چسپاں کیا جا سکتا ہے یا ایک دیوار برکس کے فطری آہنگ سے بنوائی جائے تو بھی کمرے میں جاذبیت آ جاتی ہے دیوار کی تعمیر ازسر نو ممکن نہ ہو تو توصرف وال پیپر سے بھی یہ مقصد حل کیا جا سکتا ہے اگر آپ پینٹ ہاوس میں رہائش اختیار کر رہی ہیں تو اشیاء کی بھر مار بھی نہ کیجیے لیمینیڈ فرش آرام دہ سادہ سے پلنگ کے ساتھ روشنی کا معقول انتظام آپ کہ تھکان دور کرنے کے لیے بہترین ہے کچھ لوگ گھروں کی آرائش میں تجریدی مصوروں کی دیواری آرائش کے لیے پسند کرتے ہیں کچھ کو فن خطاطی میں روحانیت کا رمز متاثر کرتا ہے اور کچھ پرنٹس ہی لگا لیتے ہیں اب دوکانوں پر قدیم عماراتی نقوش کے ساتھ آئینے بھی دستیاب ہیں اور جدید تراش خراش کے سرج کی۔شباہت کے لیے ڈیکوریشن مرر بھی دستیاب ہیں یہ آپ کہ صوابدید پر ہے کہ آپ کس طرح کی آرائش سے تسکین محسوس کرتی ہیں

Leave a reply