مساجد پر حملے: نیوزی لینڈ کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آتشی اسلحے واپس کردیے

0
38

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کی حکومت کی پالسیاں رنگ دکھانے لگیں. کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد ملک کو نیم خودکار ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مقصد کے طور پر شروع کی گئی اسکیم میں درجنوں نیوزی لینڈرز نے اپنے آتشی اسلحوں کو واپس کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملک گیر منعقد ہونے والی اس مہم کے آغاز میں کرائسٹ چرچ میں 250 سے زائد کلیکشن ہوئی، یاد رہے کہ یہ وہی شہر ہے جہاں تقریباً 4 ماہ قبل نماز جمعہ کے دوران 51 مسلمانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔اس سانحے کے بعد نیوزی لینڈ حکومت، اپوزیشن کی حمایت سے ملک کے بندوق قوانین (گن لاز) کو سخت کرنے کے لیے فوری طور پر قانون سازی کی طرف بڑھی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں‌آتشی اسلحے رکھنے والوں کے لیے کوئی خاص قانون نہیں‌تھا .تاہم اپریل میں نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے زیادہ تر نیم خودکار آتشی اسلحے، کچھ پمپ ایکشن شوٹ گنز اور کچھ بڑے میگزین پر پابندی کے بعد ایمنسٹی معاہدے کے تحت ہتھیار رکھنے والے دسمبر 2020 تک غیرقانونی بندوقیں واپس کرسکتے ہیں۔

Leave a reply