چوھدری شجاعت کو پانی ڈرپ سے کیوں پلایا جا رہا ہے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا، اہم شخصیات نے کی عیادت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو فون کیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ہے،ڈاکٹر عارف علوی نے چودھدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے،

وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو فون کیا ہے،شیخ رشید نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث سروسز اسپتال لایا گیا جہاں چار روز سے چوہدری شجاعت کو وی آئی پی روم ون میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہیں ،4رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر چوہدری شجاعت کا چیک اپ کرتا ہے ۔

ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکل بورڈ نے چیک اپ کرلیا ہے، جس کے بعد چوہدری شجاعت کو سینے میں بلغم کے باعث دوبارہ ایکسرے تجویز کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانس کی نالی سے تو ریشہ نکال دیا گیا ہے مگر نمونیا کی وجہ سے انفیکشن بھی ہوا ہے، اس لئے چند روز اسپتال میں رکھ کر مکمل معائنہ کیا جارہا ہے تاہم ان کی حالت بہت بہتر ہے۔

مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کو ابھی لیکوڈ نہیں دے رہے تاکہ سانس کی نالی میں نہ جائے، چودھری شجاعت کو پانی منہ سے نہیں پلا رہے، ڈرپ سے دے رہے ہیں، چودھری شجاعت کی آواز کمرے سے باہر تک آرہی تھی انکا لیول بہت بہتر ہے، چودھری شجاعت کے چیسٹ میں بلغم کی مقدار میں کمی ہوئی ہے،

چوھدری شجاعت حسین کے ہسپتال میں داخلے کے بعد حکومتی شخصیات چودھری شجاعت کی تیمارداری کے لئے لاہور کے سروسز ہسپتال آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ دوپہر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہسپتال آئیں اور چوھدری شجاعت کی عیادت کی،بعد ازاں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی بھی لاہور پہنچے اور چودھری برادران سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے چودھری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی، گورنر پنجاب چوھدری سرور بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.