سی آئی ڈی کے انسپکٹر ہریکیش پانڈے کے ساتھ ہوئی ایک بڑی واردات

0
37

سی آئی ڈی بھارت کا وہ مشہور زمانہ ڈرامہ ہے جسے آج تک پسند کیا جاتا ہے اتنے سال تک اس ڈرامے کو دیکھ اس میںکام کرنے والوں سے لوگ بہت پیار کرنے لگے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان سے جڑی ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں۔ حال میں ہریکیش پانڈے کے ساتھ ہوئی ایک بڑی واردات جس کے بعد وہ کافی افسردہ ہو گئے ۔ ہریکیش پانڈے اپنی فیملی کے ساتھ گھومنے پھرنے کی غرض سے نکلے اور انہوں نے طے کیا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی سے تاردیو جارہے تھے اس کے لئے انہوں نے لوکل بس کا انتخاب کیا۔ہریکیش پانڈے اپنی فیملی کے ساتھ بس میں سوارتھے

سب ہنسی خوشی جا رہے تھے کہ اچانک انہوں نے اپنا بیگ چیک کیا جس میں اہم دستاویزات اور کریڈ ٹ کارڈ کے علاوہ نقدی رقم تھی وہ سب کی سب غائب تھی ۔ہریکیش نے پریشانی کی حالت میںاردگرد چیک کیا لیکن کہیں سے کچھ نہ ملا تو انہوں نے پھر پولیس سے رابطہ کرکے واقعہ کی تفصیل بتائیں اور کہا کہ نقدی رقم کریڈٹ کارڈز کے ساتھ ان کی اہم دستاویزات بھی چوری کر لی گئی ہیں ۔ہریکیش کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں حالانکہ ڈرامے میں صرف پولیس والے کردار ادا کرتا ہوں حقیقت میںپولیس والا نہیں ہوں اس کے باوجود میرے ساتھ جو ہوا ہے اس پہ مذاق بنایا جا رہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔
یاد رہے کہ بھارتی ڈرامہ سیریل 1998میں شروع ہوا تھا سال ہا سال سے کامیابی سے چل رہا ہے۔

Leave a reply