سگریٹ پر پچھلے تین سال میں ٹیکس نہ بڑھنے کا انکشاف

0
27
smoking

سگریٹ پر پچھلے تین سال میں ٹیکس نہ بڑھنے کا انکشاف

سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) نے نیا پاکستان کے 3 سال اور تمباکو ٹیکس کے عنوان پر ایک آن لائن سیشن کا اہتمام کیا،

شرکاء نے سگریٹ پر پچھلے تین سال میں ٹیکس نہ بڑھنے پر حکومت سے مایوسی کا اظہار کیا، تمباکو کے ٹیکس میں 3 سال کے عرصے کے دوران اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ ادویات سمیت تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،کمپین فار تمباکو فری کڈزکے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سگریٹ پر 2017 کے بعد سے ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ،

پروگرام منیجر سپارک خلیل احمد نے کہا کہ تمباکو انڈسٹری حکومت کو غیر قانونی تجارت پر گمراہ کرتی ہے ،تمباکو کے استعمال کے صحت اور معاشی اخراجات ٹیکس کی وصولی سے پانچ گنا زیادہ ہیں کرومیٹک ٹرسٹ کے پروگرام ڈائریکٹرشارق محمود خان نے کہا کہ تمباکو کی صنعت بچوں کو تمباکو نوشی کرنے کی طرف راغب کرتی ہے حکومت کو تمباکو پر ٹیکس بڑھانا چاہئے تاکہ وہ بچوں کی پہنچ سے دور رہے ۔

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

Leave a reply