سگریٹ ایک ہویا زیادہ تباہی ایک جتنی ہی ہوگی ، ماہرین طب

0
29

سگریٹ ایک ہویا زیادہ تباہی ایک جتنی ہی ہوگی ، ماہرین طب نے خطرات سے آگاہ کردیا ، ماہرین طب کا کہنا ہےکہ درحقیقت روزانہ چند سیگریٹ پینا بھی پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچاتا ہے جتنا دن بھر میں ایک پیکٹ سے زیادہ پینے پر ہوسکتا ہے۔

سگریٹ پینے کے حوالے سے کی جانی والی تحقیق طبی جریدے دی لانسیٹ Respiratory Medicine میں شائع ہوئی ، تحقیق میں 17 سے 93 سال کی عمر کے 25 ہزار سے زائد افراد میں تمباکو نوشی کی عادت اور صحت کے پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے پوچھا کہ وہ کتنی تمباکو نوشی کرتے ہیں جبکہ صحت اور طرز زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرکے پھیپھڑوں کے افعال کا تجزیہ کیا گیا۔ان افراد کا جائزہ محققین نے 20 سال تک لیا اور اس دوران بھی پھیپھڑوں کی صحت کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

پھیپھڑوں کے افعال عمر بڑھنے سے قدرتی طور پر تنزلی کا شکار ہوتے ہیں مگر تمباکو نوشی سے یہ عمل زیادہ تیز رفتار ہوجاتا ہے اور پھیپھڑوں اور نظام تنفس کے مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اور اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی کی معمولی مقدار بھی اس تنزلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کافی ہے۔

تحقیق کے آغاز پر اس میں شامل 10 ہزار افراد نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی، 7 ہزار اس عادت کو ترک کرچکے تھے، 58 سو افراد چھوڑنے اور تمباکو نوشی کے درمیان جھول رہے تھے جبکہ ڈھائی ہزار اس کے عادی تھے۔

شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

وقت گزرنے کے ساتھ محققین نے دریافت کیا کہ تمباکو نوشی چھوڑ دینے والے اور اس عادت میں تاحال مبتلا افراد کے پھیپھڑوں کے افعال سیگریٹ سے ہمیشہ دور رہنے والوں کے مقابلے میں ناقص ہے بلکہ کم اور زیادہ پینے والوں کے پھیپھڑوں میں کچھ زیاہد فرق نہیں تھا۔

2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

تحقیق کے مطابق دن بھر میں 5 سے کم سیگریٹ پینے والے افراد کے پھیپھڑوں کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا روزانہ 30 یا اس سے زائد سیگریٹ پینے والوں کو ہوسکتا ہے، بس معمولی فرق ہے۔یعنی کم سیگریٹ پینے والوں میں جو افعال ایک سال میں کم یا ختم ہوتے ہیں اس کے لیے زیادہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو 9 ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔

نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

Leave a reply