چین امریکہ تنازعہ،بھارت بیچ میں نہ پڑے ورنہ تباہی اسکا مقدر ہو گی، چین نے مودی سرکار کو بڑی دھمکی لگا دی

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ چین امریکہ جاری تنازعہ سے دور رہو ورنہ بربادی بھارت مقدر کا ہو گی

چین نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ تنازعہ سے بھارت کو دور رہنا چاہئے، چین نے بھارت کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دخل اندازی کی تو بہت بڑا نقصان ہو گا ،ماہرین کے مطابق چین اور امریکہ میں کرونا سے شروع ہونے والا تنازعہ دنیا کو ’نئے کولڈ وار’ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا ’گلوبل ٹائمز’ میں شائع ایک کالم کے مطابق چین نے کہا ہے کہ کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو بھارتی حکومت کو ’کولڈ وار‘ میں ایک فریق کی حمایت میں کھڑا ہونے کے لئے کہہ رہی ہیں، آگے ایک نیا کولڈ وار شروع ہوتا ہے اور ہندوستان، امریکہ کے حق میں جانے کو ترجیح دہتا ہے تو یہ بھارت کی تجارت کے لئے کافی نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت، امریکہ کا مہرا بننے کا انتخاب کرتا ہے تو ان دونوں پڑوسی ممالک کے ٹریڈ ریلیشن ختم ہوجائیں گے، جس سے بھارت کی معیشت جس کو ابھی کافی جھٹکے مل رہے ہیں، پر کافی برا اثر پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کی اس وقت معیشت برباد ہو رہی ہے اور بھارت اسے بچانے کے لئے کچھ نہیں‌کر سکتا، اس لئے چین نے بھارت کو کہا ہے کہ ہم بھارت کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ اپنے رشتوں کے بارے میں واضح طور پر اور سنجیدگی سے سوچے اور بین الاقوامی قومیت کے جذبہ کے چکر میں پڑے۔

دوسری جانب بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سرحدی تنازعہ کو لے کر چین کے ساتھ سفارتی اور فوجی سطح پربات چیت چل رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ موضوع کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں

ادھرذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

Leave a reply