سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نےعمران خان کو طلب کرلیا

0
27

اسلام آباد:عمران خان کوپھرطلب کرلیا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سائفر آڈیو لیک انکوئری اور فارن فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے عمران خان کوسائفر انکوائری میں پیش ہونےکیلئے نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 3 نومبر دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف آئی اے نےسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوبھی 3نومبرکودن 12بجے بلالیا، اس کے علاوہ اسد عمر کو بھی کل 2 نومبر کو دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کیوں؟ سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی

ایف آئی اے حکام کے مطابق بینک میں 6 لاکھ 25ہزار پاؤنڈ بیرون ملک سے منتقل ہوئے تاہم بینک انتظامیہ نے مشتبہ ٹرانزکشن پراسٹیٹ بینک کو مطلع نہیں کیا۔ مشتبہ ٹرانزکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ کوبھی طلب کرلیا۔

حکام کے مطابق اتنی بڑی غیرملکی رقم پراسٹیٹ بینک کو لازمی مطلع کرنا پڑتا ہے، سال 2011 اور 13 میں اس وقت ڈیوٹی پر موجود افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ…

عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاونٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم اکاونٹ کی ڈیٹیلز کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ بھی جاری ہے جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔

Leave a reply