سٹیزن پورٹل پر کتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شکایات حل کی گئیں؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل پر 6 لاکھ 80 ہزار افراد کی شکایات پر ان کامعاملہ حل کیا گیا ہے.
شکایات کے ازالے کی بات کی جائے تو؛
موصول ہونے والی 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا اسی کو کہتے ہیں۔ یہی تو ہے نیا پاکستان۔ https://t.co/FHwljiuaUQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 18, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر شکایات کے ازالہ کی بات کی جائے تو موصول ہونے والی 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا اسی کو کہتے ہیں۔ یہی تو ہے نیا پاکستان۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل کے لانچ کو 8 ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران اس پر 10 لاکھ لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی جو لوگوں کے سٹیزن پورٹل کے شروع کئے گئے اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔
واضح رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ سیہاں شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.