شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل

0
44

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پرامن اورکرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنانے کے لیے شہریوں کا پولیس کیساتھ بھرپور مثبت تعاون درکا رہے۔۔

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پرامن اورکرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنانے کے لیے شہریوں کا پولیس کیساتھ بھرپور مثبت تعاون درکا رہے اور اس تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ناممکن ہے لہذا جہاں پولیس جوان شب روز اپنی جان کی پراہ کیے بغیر کرائم کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں وہیں ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے آپ کا بھی فرض بنتا ہے اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کے دست وبازو بنیں۔یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں آنیوالے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ شہری انصاف کی فوری اوربروقت فراہمی کے لیے جھوٹی اوربے بنیاد درخواستوں سے پرہیز کریں تاکہ وقت ضائع کیے بغیر میرٹ اورانصاف کی جلد فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔انہو ں نے مزید کہاکہ اگر کوئی پولیس آفیسریااہلکارآپ سے رشوت کا تقاضا کرے تو فوری میرے نوٹس میں لائیں جس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ میرے نزدیک شہریوں سے بداخلاقی اوررشوت ستانی ناقابل معافی جرم ہے

Leave a reply