چکوال ،چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم

0
50

چکوال صدر سرکل کے علاقہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو گئے۔
طلائی زیورات،نقدی اور گائے بھینسوں کی چوریاں آئے روز کا معمول بن گئیں، عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ چکوال پولیس صدر سرکل چکوال کے شہری اور دیہی علاقوں میں چوریوں کی وارداتوں میں بےتحاشہ اضافہ،چوری کی مسلسل وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے،تفصیلات کیمطابق گزشتہ چند ہفتوں سے نہ صرف چکوال شہر بلکہ گردونواح کے دیہاتوں میں بھی گھروں،ڈیروں اور دکانوں میں چوری کی وارداتوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نامعلوم چور شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی، گھریلوسامان،موٹرسائیکلوں اور گائے بھینسوں سے محروم کرچکے ہیں،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید عدم تحفظ میں مبتلا کردیا ہے،عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں پولیس گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

Leave a reply