سٹی پریس کلب کنگن پور کا ہنگامی اجلاس،صحافی کی حمایت

قصور
سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کنگن پور کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام ممبران نے صحافی امجد نذیر کی حمایت کا بھرپور اعلان کیا

تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے نواحی قصبہ کنگن پور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر کنگن پور کے سینئیر صحافی اور سٹی پریس کلب کنگن پور کے جنرل سیکرٹری امجد نذیر کے خلاف تھانہ کنگن پور میں دی جانے والی درخواست کی پر زور مذمت کرتے ہوئے سٹی پریس کلب کے صدر میاں محمد اسلم کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا
جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور بعد ازاں گزشتہ روز تھانہ کنگن پور میں سٹی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری امجد نذیر کے خلاف دی جانے والی درخواست پر بات چیت کرتے ہوئے تمام صحافی برادری نے ایک ہی بات کہی کہ سچ بولنا صحافی کے لیے ایک جرم بن چکا ہے اور یہی جرم امجد نذیر نے کیا ہے کیوں کہ احساس کفالت پروگرام میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے مگر ہمارے انتظامی امور اس قدر ناقص ہیں کہ کوئی بھی فرد واحد اس پر بات کرنے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ میں داد دیتا ہوں امجد نذیر جیسے ہونہار اور نڈر صحافی کو کہ جس نے احساس کفالت پروگرام والوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہم ہر فورم پر اپنے بھائی امجد نذیر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر اسی طرح صحافیوں کے خلاف جھوٹی درخواستوں کا سلسلہ نہ رکا تو کنگن پور کی تمام صحافی برادری شدید احتجاج کریں گے۔اجلاس میں بانی سٹی پریس کلب سید تنویر اقبال بخاری،چیئرمین سٹی پریس کلب حکیم محمد ابراہیم ظہیر،صدر سٹی پریس کلب میاں محمد اسلم،سردار جہانگیر شریف ڈوگر،ملک اظہر وحید کلس،سینئر صحافی چوہدری لیاقت علی،امجد نذیر،حاجی محمد نواز بھٹی،سردار وسیم عبّاس ڈوگر،محمد مصور فردوسی،محمد امجد فاروق نقیبی، محمد رضوان سیف،سید مزمل شاہ،بابا ایم ریاض قیصر اور عدنان اکبر نے شرکت کی

Leave a reply