سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے حوالے اٹھایا سخت قدم

0
20

باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے حوالے اٹھایا سخت قدم

سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے ) نے کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے وہئے 80 فیصد بین الاقوامی پروازوں پرپابندی لگا دی ہے ، یہ پابندی کا اطلاق 20 مئی تک ہو گا ۔

اتھارٹی نے کورونا کے سلسلے میں سخت اقدام کرتے ہوئے .انٹر نیشنل پروازوں پرپابندی عائدکردی 80 فیصد عالمی پروازیں بند رہیں گی یوں یہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن آج سے صرف 20 فیصدتک محدود ہو کر رہ گیا ہے ، پروازوں پر یہ پابندی20 مئی تک نافذ رہے گی.این سی اوسی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے انٹر نیشنل فلائٹ کو بھی محدود کردیا ہے پاکستان آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد590سےکم کر کے123 کردی گئیں ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران بیرون ملک سے کراچی آنیوالی پروازوں کی تعداد189سےکم کرکے40 ، اسلام آبادایئرپورٹ پروازیں120 سے 25 تک اور پشاورایئرپورٹ آنے والی انٹر نیشنل پروازوں کی تعداد33سےکم کرکے 6 تک محدود کردی گئی ہے .

یونہی کوئٹہ آنے والی پروازیں کم کردی گئی ہیں صرف 2پروازیں آسکیں گی . جبکہ فیصل آبادکی 24سےکم کرکے5 ، سیالکوٹ43 سےکم کرکے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر ان باوٴنڈ فلائٹس کی تعداد41 سے کم کرکے 8 تک کم کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی این سی او سی کی ہدایت پرباقاعدہ نوٹس جاری ہو چکا ہے . جبکہ بیرون ملک سےآنیوالےمسافروں کےریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ کا انتظام ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ایئر پورٹ پر اسپیشل کاؤنٹر بھی ترتیب دیے جا چکے ہیں.

Leave a reply